منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کے عظیم منصوبہ ’’ آغوش‘‘ کے لئے شب و روز محنت کرنے اور اس کی تعمیر کے لئے مالی تعاون کرنے والی تنظیمات اور افراد میں تقسیم اسناد کی ایک پروقار تقریب مورخہ 6 جون 2010ء بروز اتوار کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر اٹلی میں منعقد ہوئی جس میں صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔
آغوش پراجیکٹ کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بلزانو، میچراتا اور چینتو کی تنظیمات کو حسن کارکردگی کی اسناد دی گئیں جبکہ منیر ڈار، محمد یونس، مرزا مظہر بیگ، مختیار احمد قادری، افضال سیال، حسنات احمد، محمد نسیم، راجہ عبدالوہاب کو انفرادی کارکردگی کی بنا پر اسناد دی گئیں۔ ملکی تنظیم اٹلی کو اعلیٰ کارکردگی پر بھی اسناد دی گئیں جن میں حافظ عبدالمناف، ظہیر انجم، شیخ مجاہد، اشرف بٹ، طاہر محمود، عبدالجبار، شکیل احمد، الطاف چیمہ، محمد ظریف اور منہاج ویمن لیگ شامل ہیں۔
رپورٹ : شکیل احمد
تبصرہ