منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) میلان اٹلی کے زیراہتمام تربیتی وتنظیمی کنونشن

مورخہ 4 جون 2010ء بروز جمعۃ المبارک بعد نماز مغرب منہاج القرآن انٹرنیشنل ( دیزیو) میلان اٹلی کے زیر اہتمام تربیتی و تنظیمی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری تھے۔ پروگرام میں سینئر نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض اور ڈائریکٹر MWF علامہ اقبال اعظم نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام دیزیو کے مشنری ساور ہال میں منعقد ہوا۔ نقابت کے فرائض خاور بشیر بٹ نے ادا کئے۔ پروگرام کا آغاز بعد نماز مغرب تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت صوفی محمد صدیق نے حاصل کی جبکہ ملک محمد اصغر نے بارگاہ رسالت ماب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کی۔ پروگرام میں بریشیا، میلان کی تنظیمات نے بھی بھر پور شرکت کی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی نمائندگی کرتے ہوئے حاجی محمد اشرف کی بیٹی نے بڑے خوبصورت انداز میں اٹالین زبان میں MQI کا تعارف کروایا جس کے بعد شیخ زاہد فیاض نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام میں نامور اسکالرز، اخباری ایڈیٹرز اور صحافی برادری نے بھی شرکت کی جن کے لئے صاحبزادہ صاحب نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے دہشت گردی اور فتنہ خوارج پر مبسوط تاریخی فتویٰ کا تعارف پیش کیا۔ اسی دوران منہاج القرآّن ویمن لیگ کی بہنوں نے صاحبزادہ صاحب کے خطاب کا اٹالین میں ترجمہ کیا جسے اٹالین نمائندگان نے خوب پسند کیا۔

اس کے بعد صدر سپریم کونسل نے مرید اور ارادت کے مفہوم کو واضع کیا۔ آخری پر نبوت، ولایت اور اولیاء کرام کا مقام و مرتبہ سائنسی تحقیقات کی روشنی میں پیش کیا۔ آپ نے بڑی ایمان افروز گفتگو فرمائی جیسے سامعین نے بہت سراہا۔ پروگرام کے اختتام پر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ادارہ آغوش کی مکمل رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ پچھلے سال MQI دیزیو اور MQI نارتھ اٹلی کو 30 ہزار یورو کا ٹارگٹ دیا گیا تھا جو مکمل کر لیا گیا ہے اور پچھلے سال تحریک کے پلیٹ فارم سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے احباب کو اسناد حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

 

پروگرام کے اختتام پر صاحبزادہ حسن محی الدین نے خصوصی دعا کروائی جس کے بعد لنگر تقسیم کیاگیا۔ تربیتی اور تنظیمی کنونشن میں امام و خطیب علامہ وقار احمد قادری، حاجی ارشد جاوید، حاجی خالد محمود، سرفراز احمد، حاجی محمد اشرف اور دیگر انتظامیہ نے بھر پور شرکت کی۔

رپورٹ : محمد یعقوب، سرمد جاوید

تبصرہ