مورخہ 5 جون 2010 کو منہاج القرآن فرانس کے ڈائریکٹر علامہ حسن میر قادری کے ہاتھ پرایک سکھ نوجوان اقبال سنگھ نے اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا اور اس کا نیا نام محمد اقبال رکھا گیا۔
اس خوبصورت تقریب میں محمد اقبال کو اسلام کی طرف مائل کرنے والے سیالکوٹ کے ساتھی محمد ذیشان کے علاوہ قاری طاہر عباس، منظور بھٹی، راجہ عابد حسین، راحت حسین، حاجی حنیف مغل او ر امجدحسین بھی شریک تھے۔ تقریب میں محمد اقبال کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔
رپورٹ: راؤ خلیل احمد
تبصرہ