منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) میلان اٹلی کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ (ص)

منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو میں ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 30 مئی بروز اتوار بعد نماز ظہر منعقد ہوئی جس کا مکمل انتظام محمد پرویز نے کیا۔ محفل پاک میں استقبالیہ کلمات وقار احمد قادری امام و خطیب ادارہ ہذا نے ورفعنالک ذکرک کہہ کرکیا، اس کے بعد نقابت کے فرائض خاور بشیر نے انجام دیئے، تلاوت کلام پاک کی سعادت صوفی امانت علی صدیقی نے حاصل کی جبکہ ثناء خوان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں محسن علی، صوفی محمد افضل، ارشد حسین اویسی، آزاد احمد بٹاور ملک محمد اصغر شامل تھے۔ خصوصی طور پر اعظم چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے شاگرد خاص قاری فیض احمد چشتی اور انٹرنیشنل نعت خواں جہانزیب مٹھو نے نہایت خوبصورت انداز میں ثنا خوانی کا اعزا ز حاصل کیا۔

اختتامی خطاب کے لئے علامہ وقار احمد قادری کو خطاب کی دعوت دی گئی جنہوں نے اپنے خطاب میں ’’امر بالمعروف و نہی عن المنکر‘‘ کا فلسفہ سمجھایا اور لوگوں کو دین اسلام کی دعوت دینے کا طریقہ سمجھایا۔

پروگرام کے اختتام پر آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پاک پر پڑھا گیا درود پاک جس کی تعداد جنوری سے لے کر مئی کے اختتام تک ایک کروڑ ہے تذکرہ کیا، قاری فیض احمد نے ختم شریف پڑھا اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں خصوصی دعا کی۔ پروگرام میں شرکت کے لئے حاجی خالد محمود، حاجی ارشد جاوید، حاجی محمد یونس، میاں سرفراز احمد، محمد نصیر، محمد یعقوب اور محمد خوشحال کے علاوہ دیگر احباب نے شرکت کی۔

رپورٹ: (محمد یعقوب)

تبصرہ