منہاج القرآن انٹرنيشنل اٹلي نے منہاج يوتھ ليگ اٹلي کي 5 ويں تنظيم قائم کر دي گئي ہے۔ اس سلسلے ميں 16 مئی 2010ء کو منہاج یوتھ لیگ میچراتا کی تنظیم سازی کا عمل بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام پايا۔ اس موقع پر مرکزی ناظم ظہیر انجم، مختیار احمد قادری، شکیل احمد اور چوہدری اقبال وڑائچ بھی موجود تھے۔ اجلاس ميں صوبائی ایگزیکٹیو میچراتا اور نعت کونسل میچراتا کے اراکين نے بھي شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنيشنل اٹلی کی ایگزیکیٹو باڈي کي گذشتہ چند مہینوں کی محنت اور تمام صوبائی تنظیموں کے تعاون سے يہ اٹلي ميں منہاج یوتھہ لیگ کي 5 ويں تنظيم تھي۔ منہاج یوتھ لیگ میچراتا کے نو منتخب عہدیدران درج ذیل ہیں :
- صدر : حافظ شکیل احمد
- نائب صدر : راشد محمود
- ناظم : وحید الرحمن
- نائب ناظم : یاسر باجوہ
- ناظم مالیات : مرزا سجاد بیگ
- ناظم نشر و اشاعت : احتشام امین
- ناظم انتظامی امور : زاہد تبسم
اجلاس ميں مرکزی ایگزیکٹیو اور صوبائی ایگزیکٹیو منہاج القرآن اٹلی کے عہدیداران نے منہاج يوتھ ليگ مچراتا کے نو منتخب عہديداران کو مبارکباد پیش کی۔
شکیل احمد (منہاج القرآن اٹلی)
تبصرہ