منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) میلان اٹلی کے زیر اہتمام شوریٰ کا اجلاس

منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) میلان اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 15 اپریل 2010ء شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت شوریٰ کے صدر حاجی ارشد جاوید نے کی۔ اجلاس میں دیزیو تنظیم کے صدر حاجی خالد محمود، نائب صدر میاں سرفراز احمد، ناظم حاجی محمد اشرف اور دیگر شوریٰ کے احباب نے بھر پور شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد یعقوب نے حاصل کی۔ اس کے بعد ملک محمد اصغر نے بارگاہ رسالت مآب میں عقیدت کے پھول پیش کیے۔ ابتدائی کلمات میں حاجی محمد اشرف نے ایجنڈا پیش کیا جس میں صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے دورہ یورپ اور بالخصوص دورہ اٹلی کے حوالہ سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

9 مئی کو MYL کے پروگرام کے حوالہ سے والدین کو زور دیا گیا کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے خود بھی تشریف لائیں اور بالخصوص بچوں کوساتھ لے کر آئیں۔اجلاس میں  MYL, MWL کی تنظیم سازی کا ایجنڈا بھی پیش کیا گیا جس کے لیے دو سے تین ہفتے کا ٹائم دیا گیا ہے۔ پروگرام کا اختتام حافظ فرحان علی قادری کے دعائیہ کلمات سے ہوا۔

رپورٹ : محمد یعقوب، سرمد جاوید

تبصرہ