کویت میں میلاد پاک صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی تقریب کا اہتمام

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی زونل تنظیم الفحاحیل کی طرف سے 11 مارچ 2010ء کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے ایک عظیم الشان پروگرام ترتیب دیا گیا جس میں کویت بھر سے منہاج القرآن کے کارکن، رفقاء، وابستگان، قائدین اور عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھر پور تعداد میں شرکت کی اور یہ ثابت کیا کہ شمع رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروانے اپنے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد پاک کس شان سے مناتے ہیں۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد کویت بھر سے مشہور و معروف نعت خواں حضرات نے آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ دوران محفل لوگ دیوانہ وار جھومتے رہے۔

منہاج القرآن کے فاضل محمد فیاض قادری نے میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے ایک جامع خطاب کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کے مشن کا پیغام بھر پور انداز میں پیش کیا۔ کویت میں مقیم تمام فاضلین اور تمام سینئر افراد نے محفل میں بھر پور شرکت کی۔ محفل میں نقابت کے فرائض عبدالرؤف بھٹی اور الطاف گوندل نے ادا کئے۔

الفحاحیل تنظیم کے ناظم محمد الطاف گوندل نے منہاج القرآن کے اغراض و مقاصد بہت بہترین انداز میں پیش کئے جبکہ مظہر حبیب نے تمام شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں درود وسلام پیش کیا گیا۔ جس کے بعد لوگوں کے درمیان لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ : محمد الطاف گوندل

تبصرہ