منہاج القرآن انٹرنيشنل کارپي اٹلي کے زيراہتمام ہفتہ وار محفل ميلاد 10 فروري 2010ء کو ہوئي۔ پروگرام کا آغاز نماز مغرب کے بعد ہوا۔ ويک اينڈ ہونے کي وجہ سے شرکاء کي کثير تعداد محفل ميں موجود تھي۔ منہاج القرآن انٹرنيشنل يونان کے امير تحريک علامہ شہباز صديقي نے محفل ميلاد کي صدارت کي۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کي سعادت محمد اويس چيمہ نے حاصل کي۔ اس کے بعد ذيشان جاويد، حاجي محمد طارق، حافظ عبدالمناف اور ديگر ثناء خوان نے بھي ثناء خواني ميں حصہ ليا۔ پروگرام ميں علامہ شہباز صديقي نے خطاب بھي کيا۔ محفل کا اختتام اجتماعي دعا سے ہوا۔
تبصرہ