
منہاج القرآن ڈنمارک ( ویلبی) کے زیرِاہتمام آقائے دوجہاں، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں ایک بابرکت میلاد النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی میزبانی کے فرائض علامہ فیض رسول صاحب نے نہایت عمدہ انداز میں انجام دیے۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت قاری محمد ندیم اختر صاحب نے حاصل کی، جبکہ بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیۂ نعت بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ سعد الرحمن علوی صاحب اور حمزہ یوسف صاحب نے ایمان افروز اور فکر انگیز خطابات کیے۔
کانفرنس میں شیخ محمد اشفاق صاحب، چوہدری محمد اکرم جوڑا صاحب، محمد بلال اپل صاحب اور قیصر زبیر نجیب صاحب سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کا اختتام خصوصی دعا کے ساتھ ہوا، جس میں منہاج القرآن ویلبی کے صدر اعجاز احمد گوندل صاحب اور ان کی پوری انتظامی ٹیم کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس بابرکت محفل کے انعقاد کے سلسلے میں ان کے قیمتی وقت، مخلصانہ کاوشوں، انتھک محنت اور گراں قدر خدمات کو سراہا گیا۔ آخر میں تمام شرکائے کانفرنس کی پرتکلف میلاد ڈنر سے تواضع کی گئی۔






تبصرہ