
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں سیدہ فاطمہ صغریٰ الحکیمہ سلام اللہ علیہا کے مزارِ اقدس پر حاضری پیش کی۔
سیدہ فاطمہ صغریٰ الحکیمہ سلام اللہ علیہا کو حضرت حکیمہ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ آپ حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی صاحبزادی اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ہمشیرۂ محترمہ تھیں۔ آپ اپنے عہد کی جلیل القدر صاحبۂ علم و فضل، محدثہ، عابدہ اور حکمت و دانائی سے متصف خاتون تھیں۔ علمی و دینی بصیرت، تقویٰ، عبادت اور حکمت و دانائی کے باعث آپ کو اپنے زمانے کی ممتاز اور صاحبِ فضل خواتین میں شمار کیا جاتا ہے۔
سیدہ فاطمہ صغریٰ الحکیمہ سلام اللہ علیہا کا عظیم الشان مزارِ اقدس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے جنوب مغربی علاقے شِخ صابیل ضلع میں بحیرۂ خزر کے ساحل پر واقع ہے۔ شہر کے مرکزی علاقے سے تقریباً 6 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود یہ مقدس مقام سات سو سال سے زائد عرصہ پر محیط روحانی ورثے کا امین ہے۔ جو آج بھی محبت، عقیدت، علم، روحانیت اور اہلِ بیت اطہار علیہم السلام سے وابستگی کی ایک روشن علامت کے طور پر اپنی روحانی کشش برقرار رکھے ہوئے ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی اس بابرکت حاضری کے دوران مزارِ اقدس پر سلام، دعا اور عقیدت کے مناظر اس روحانی سفر کے خوبصورت لمحات تھے۔




تبصرہ