الرحلہ 2026ء: شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کا خطاب

al rihla 2026 day 1 lecture 1 shaykh hammad mustafa al madani al qadri

منہاج مسلم جنریشنز (MMG) کے زیرِاہتمام یونیورسٹی آف ناٹنگھم کے جوبلی کیمپس میں منعقدہ تین روزہ تربیتی اجتماع ’’الرحلہ 2026ء‘‘ سیرتِ رسولِ اکرم ؐ کو عملی زندگی کا حصہ بنانے کے عزم، علمی نشستوں اور اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ ’’A Journey into the Sīrah of the Holy Prophet (PBUH)‘‘ کے عنوان سے منعقدہ اجتماع نوجوانوں کی دینی، فکری، اخلاقی اور عملی تربیت کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوا۔

الرحلہ 2026ء میں شیخ حمّاد مصطفیٰ المدنی القادری نے خصوصی شرکت کی اور مختلف نشستوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے نوجوانوں سے ملاقاتیں کیں، مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور ان کے دینی و فکری سوالات سنے۔ شیخ حمّاد مصطفیٰ المدنی القادری نے ’’Living the Sīrah: Prophetic Lessons for Modern Challenges‘‘ کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرتِ رسولِ اکرم ؐہر دور کے انسان کے لیے مکمل رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ نوجوانوں کو درپیش فکری انتشار، اخلاقی کمزوری، سماجی دباؤ اور روحانی تشنگی کا پائیدار حل تعلیماتِ نبویؐ میں موجود ہے۔ سیرتِ طیبہ ﷺ کو صرف مطالعے اور جذبات تک محدود رکھنے کے بجائے اخلاق، عبادات، معاملات اور روزمرہ زندگی میں عملی طور پر اپنانا ہوگا۔

اختتامی نشست میں ’’رحمتِ عالم ؐ ‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رسولِ اکرم ؐ کی رحمت پوری انسانیت اور تمام مخلوقات کے لیے ہے۔ ایک مومن کی زندگی میں اس رحمت کا حقیقی اظہار اس کے کردار، گفتگو، رویّوں اور معاملات سے ہونا چاہیے۔ انہوں نے واقعۂ طائف، غزوۂ اُحد اور فتحِ مکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رسولِ اکرم ؐ نے شدید ترین آزمائشوں اور اذیتوں کے باوجود معافی، اصلاح، امید اور خیر خواہی کا راستہ اختیار فرمایا۔ فتحِ مکہ ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ اختیار اور طاقت کا مقصد انتقام نہیں بلکہ حفاظت، اصلاح، معافی اور خیر خواہی ہے۔

شیخ حمّاد مصطفیٰ المدنی القادری نے کہا کہ دینی اجتماعات اور روحانی سرگرمیوں کی اصل کامیابی اس وقت ہے جب ان کے اثرات انسان کی نجی اور عملی زندگی میں بھی نظر آئیں۔ انہوں نے سیرتِ نبوی ﷺ سے روزمرہ زندگی کے لیے آٹھ عملی اسباق بیان کرتے ہوئے گفتگو میں شائستگی، چہرے پر مسکراہٹ، اہلِ خانہ سے حسنِ سلوک، نوجوانوں سے محبت و اعتماد، کمزور افراد کے لیے وقت و احترام، عہد کی پاسداری اور اختیار ملنے پر معافی و عاجزی اختیار کرنے کی تلقین کی۔ اجتماع کے دوران تلاوتِ قرآنِ مجید، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ، دروسِ سیرت، سوال و جواب کی نشست، اذکار و دعائیں اور مختلف تربیتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔

شیخ حمّاد مصطفیٰ المدنی القادری نے سورۃ مریم کی پرسوز تلاوت کی، جبکہ ڈاکٹر سرور حسین نقشبندی اور بلال شعیب نے نعتیہ کلام پیش کیا۔’’المعرفہ‘‘ کے عنوان سے سوال و جواب کی خصوصی نشست میں نوجوانوں کو براہِ راست سوالات اور دینی و فکری موضوعات پر مکالمے کا موقع ملا۔ پروگرام میں فٹ بال، کرکٹ اور دیگر کھیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا، جن کا مقصد صحت مند طرزِ زندگی، ٹیم ورک، باہمی تعاون اور نظم و ضبط کو فروغ دینا تھا۔اختتامی مرحلے میں شرکاء نے گناہوں اور بری عادات سے اجتناب، سچی توبہ اور اپنی زندگیوں کو تعلیماتِ نبوی ﷺ کے مطابق ڈھالنے کا عہد کیا۔

تبصرہ