لاکورنو : منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد

Minhaj ul Quran France Milad Mustafa Conference La Courneuve 2026

مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس لاکورنو میں راجہ بابر حسین صاحب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس و صدر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ کی زیرِ صدارت گیارہ اور بارہ ربیع الاول کی درمیانی رات ماہِ ربیع الاول کی بابرکت ساعتوں میں میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔

علامہ حسن میر قادری ڈائیریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت اور ماہِ ربیع الاول شریف کی مناسبت سے ایک مدلل اور ایمان افروز گفتگو کی۔ انہوں نے سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے عشقِ رسول ﷺ اور اتباعِ سنت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ثناء خوان مصطفی الحاج شہباز قمر آفریدی نے پاکستان سے خصوصی طور پر شرکت کی اور بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ ماں کی شان پر بھی کلام پڑھا اور حاضرین محفل سے خوب داد حاصل کی۔

محفلِ میلاد کے پہلے سیشن کا باقاعدہ آغاز بعد از نماز مغرب ہوا۔ تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت راحیل عابد نے حاصل کی، جس کے بعد آقائے کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کے نذرانے محمد عثمان صادق، زاہد محمود چشتی، تصور حسین، اسد اللہ سید، اویس جاوید، سلیمان نعیم، دانش علی بھٹی نے پیش کئے، جبکہ راحیل عابد فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور، علامہ حافظ اقبال اعظم ناظم دعوت و تربیت منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس اور محمد راشد جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے نقابت کے فرائض سرانجام د۔

اس نشست میں منہاج یوتھ لیگ فرانس، منہاج سسٹر لیگ فرانس، منہاج وومن لیگ فرانس، منہاج ایجوکیشن فرانس، منہاج پبلیکیشن فرانس، منہاج لائبریری، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس اور مرکزی سینئر قیادت نے بالخصوص تمام تنظیمات کے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ اختتام پر جشنِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر آقائے کریم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں درود سلام کی خصوصی حاضری وکی گئ۔

تبصرہ