وکٹوریا: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا جامع مسجد منہاج القران میں جمعۃالمبارک کے اجتماع سے خطاب

Dr Hussain Qadri adressing Khutba Jumma at Victoria

صدر منہاج القران انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع مسجد منہاج القران وکٹوریا میں جمعۃالمبارک کے اجتماع سے خطاب فرمایا جس میں کثیر تعداد میں مسلم کمیونٹی نے شرکت کی۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نماز اسلامی معاشرے کی شناخت اور اہلِ اسلام کا اہم ترین عملی اِمتیاز ہے۔ نماز کی فرضیت و اہمیت سے ہر مسلمان مرد، عورت، بچہ، بوڑھا، پڑھا لکھا اور اَن پڑھ آگاہ ہے۔ تھوڑی سی محنت اور اخلاص سے ہم لوگ اسلام کے روحانی فیوضات سے فیض یاب ہوسکتے ہیں اور نماز اس روحانی فیض اور قلبی سکون کا اہم ترین ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کی زیرسرپرستی عصر حاضر میں اِحیاے اسلام کی نقیب تحریکِ منہاج القرآن بیش بہا سمعی و بصری ذرائعِ علم کے ساتھ ساتھ عقیدہ و عمل میں اِصلاح و پختگی کے لیے دنیا بھرمیں مصروفِ عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے جمعہ کے دن کو سب سے افضل دن قرار دیا ہے، آپ لوگ خود بھی اہتمام سے نمازِ جمعہ پڑھا کریں اور اپنے بچوں کو بھی اس کی بھرپور ترغیب دیں۔

تبصرہ