منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام بڑی گیارہویں شریف کی سالانہ محفل کا انعقاد

Dr Tahir ul Qadri addressing Mahfil e 11veen sharif in Canada

منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام منعقدہ بڑی گیارہویں شریف کی سالانہ محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی کتاب غنیۃ الطالبین سے درس دیتے ہوئے کہا کہ اولیاء و صالحین کا ذکر کرنا، ان کی نسبت کا خیال رکھنا اور اسے مستحکم کرنے کی فکر کرنا، ان کی تعلیمات کو سننا اور ان پر عمل پیرا ہونا اللہ رب العزت کا حکم ہے۔

شیخ الاسلام نے کہا جن دنوں میں اللہ والے پیدا ہوتے ہیں، وہ اللہ کے دن ہوتے ہیں کیوں کہ اولیاء کرام مخلوق کے لیے رحمت، نعمت اور ذریعۂ ہدایت بن کر آتے ہیں۔ ہر وہ شے یا شخص جس سے اللہ کی مخلوق کو نفع پہنچے، جو مخلوق کے لیے خیر کا باعث ہو، انسانوں کے لیے روشنی اور ہدایت کا باعث بنے اور انہیں راہِ راست پر لگانے کا باعث بنے وہ خود اللہ کی نعمت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بزرگانِ دین کے عروس اور ایسی مجالس کی غرض و غایت یہ ہوتی ہے کہ بندوں کو اللہ اور اہل اللہ کے ساتھ جوڑا جائے، انہیں اللہ کی نعمتوں کے ساتھ منسلک کیا جائے، اور ان کے قلب و روح کے لیے زندگی اور روشنی حاصل کرنے کی سبیل پیدا کی جائے۔ اہل اللہ کی مجالس ایسے ذرائع اور وسائل ہوتے ہیں جہاں مل کر بیٹھنے اور مقربینِ الہی کا ذکر کرنے سے قلب و روح اور دماغ کا تعلق نیکوں سے اور نیکیوں سے قائم ہوجاتا ہے۔

اہل اللہ کی یاد میں محافل منعقد کرنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ان کی سیرت، طور طریقے، عادات و اطوار، اخلاق اور شب و روز کے معاملات کو سمجھیں، کیوں کہ جب ان کے معمولات اور سیرت کو سنیں اور سمجھیں گے تو آپ کے دلوں میں ایک رغبت پیدا ہوگی جو آپ کو نیک سیرتی کی طرف جوڑ دے گی۔

محفل میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری نے خصوصی شرکت کی۔ قاری عبد الماجد نور اور قاری محمد شفیق نعیم الازہری نے تلاوتِ قرآن مجید کی سعادت حاصل کی اور ثناء خوانانِ مصطفی نے تاجدارِ کائنات کی بارگاہِ عالیہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ رہنما بزم غوثیہ ہاشم علی قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا خواجہ کامران رشید نے تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانانِ گرامی اور خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ