جرمنی: منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام کوبلنز میں ’’امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘

minhaj women league

منہاج ویمن لیگ جرمنی کے زیراہتمام ’’امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ 20 اگست 2022 کو کوبلنز میں منعقد ہوئی، جس میں محترمہ خدیجہ نواز نے واقعہ کربلا کی داستان خطاب کی شکل میں بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ 9 محرم الحرام کو جب رات کا اندھیرا چھا چکا تھا تو امام عالی مقام نے سب چراغ بجھا دیئے اور فرمایا کہ اے میرے اصحاب، دوستو، بچو، بوڑھوں، مومنین بھائیوں، یہ لوگ میرے خون کے پیاسے ہیں۔ آپ میں سے جو واپس جانا چاہے تو وہ رات کے اندھیرے میں چلا جائے تاکہ کوئی شرمندگی نہ محسوس نہ ہو۔ لیکن جب چراغ روشن کیا جاتا ہے تو لشکر حسینی میں سب لوگ سینہ تان کر کھڑے ہیں، بچے ایڑیوں کے بل کھڑے ہیں اور جوان چاک و چوبند حاضر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اصحاب کربلا کا یہ جذبہ ایمانی طاقت تھی کہ انہوں نے خاندان رسالت کا چھوٹا سا قافلہ جو درندہ صفت انسانوں میں گھرا ہوا تھا، لیکن یزیدی لشکر کی بیعت نہ کی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اپنے ایمان اور کردار میں اسی جذبہ حسینی کی ضرورت ہے۔

محفل میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی عظمی طارق نے ’’خواتین کربلا ہماری رول ماڈل‘‘ پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اس سے پہلے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت اور منقبت سے ہوا، جس کے بعد درود و سلام بھی پڑھا گیا جسکی سعادت محترمہ عظمیٰ طارق نے حاصل کی۔

محفل کے آخر میں محترمہ صفیہ اختر اور شرکاء خواتین نے سلام پڑھا اور اختتامی دعا محترمہ خدیجہ نواز نے کرائی۔

رپورٹ: ملکہ صباء، ناظمہ سوشل میڈیا

minhaj women league

minhaj women league

تبصرہ