میونخ: گلڈباخ میں محفل میلاد

minhaj ul quran

منہاج سسٹرز جرمنی کے زیراہتمام میونخ گلڈ باخ میں محفل میلاد منعقد کی گئی، جس میں محترمہ عمرانہ مظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم ارواح میں جب حضور نبی مکرم ﷺ کے نور کو بنایا گیا تو عالم ارواح میں سب انبیاء علیھم السلام نے نور محمدی ﷺ کو دیکھا اور نور محمدی پر ایمان لائے۔ انہوں نے کہا کہ نور محمدی کو ماننا ہی حقیقت ایمان ہے۔ اللہ تعالیٰ نے نور محمدی کی نسبت سے ہی کائنات میں اپنی رحمتوں کے نور کو تقسیم کیا۔

اس سے پہلے محفل نعت کا باقاعدہ آغاز محترمہ یاسمین شہزاد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ بعد ازاں سارہ شہزاد اور زینب مظفر نے خوبصورت آواز میں حمد باری تعالٰی پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ اس کے بعد عظمی طارق اور دیگر خواتین نے اپنے خوبصورت انداز میں بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیے۔

پروگرام کے آخر میں تاجدار کائنات پہ سلام پڑھا گیا۔ آخر میں منہاج ویمن لیگ جرمنی کی صدر محترمہ عظمی طارق نے دعا کروائی۔

minhaj ul quran

تبصرہ