منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس، شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کا خطاب

Hammad Mustafa Qadri

منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے جگر گوشۂ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ انبیاء علیھم السلام کو عظمتیں اور رفعتیں عطا فرماتا ہے۔ لفظ نبی اور نبوت کے چار معنی ہیں، یہ چاروں معنیٰ و مفہوم دراصل انبیاء علیھم السلام کی شانیں ہیں۔ اللہ رب العزت نے یوں تو ہر نبی کو ان چار شانوں سے نوازا لیکن اللہ تعالیٰ نے شان مصطفیٰ ﷺ میں سب شانیں جمع کر دی ہیں۔

انہوں نے لفظ نبوت کے مختلف معنی و مفہوم بیان کرتے ہوئے کہا کہ نبی وہ ذات ہے، جس کو اللہ رب العزت اپنے غیب سے خبر عطا کرتا ہے۔ یہ وہ علم ہے جو انسان اپنے حواس خمسہ سے حاصل نہیں کر سکتا بلکہ صرف اللہ رب العزت ہی انبیاء علیھم السلام کو عطا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ رب العزت نے حضرت آدم، حضرت نوح اور حضرت موسیٰ علیھم السلام کو شان نبوت عطا کی لیکن اللہ تعالیٰ نے جو شان و شوکت مصطفیٰ کریم ﷺ کو عطا فرمائی، وہ کسی اور نبی کے حصہ میں نہیں آئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ نبی ہی وہ واسطہ ہے جو انسان کو حق تک پہنچا سکتا ہے، جس نے اللہ رب العزت کو پانا ہو تو نبوت مصطفیٰ ﷺ کے راستہ سے معرفت الٰہی حاصل کر سکتا ہے، کیونکہ عطا خدا کی ہے لیکن تقسیم صرف مصطفیٰ ﷺ کی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے تمام انبیاء کرام علیہم السلام کے جملہ کمالات، معجزات، فضائل اور خواص کو اپنے حبیب محمدِ مصطفی ﷺکی ذات میں کاملیت کے ساتھ جمع کرکے آپ ﷺ کو انسانِ کامل اور خاتم النبیین کے درجے پر فائز فرمایا ہے۔

میلاد کانفرنس کی صدارت جگر گوشۂ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحبزادہ سلطان شمس تبریز احمد مصطفیٰ العربی القادری نے کی۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض حافظ عمیر وقاص منہاجین نے ادا کیے۔ تلاوت کلام مجید ابراہیم شیخ اور شیخ مصطفیٰ الزاوی جبکہ محمد جاوید چودھری اور عبداللہ شیخ نے نعت رسول مقبول ﷺ کے نذرانے پیش کیے۔

میلاد النبی ﷺ کانفرنس میں صدر منہاج القرآن کینیڈا خواجہ کامران رشید اور علامہ ضیاء الحق رازی نے بھی اظہار خیال کیا۔ اختتام پر علامہ شیخ احمد اعوان نے اختتامی دعا کروائی۔

Hammad Mustafa Qadri

Hammad Mustafa Qadri

Hammad Mustafa Qadri

Hammad Mustafa Qadri

Hammad Mustafa Qadri

Hammad Mustafa Qadri

Hammad Mustafa Qadri

تبصرہ