منہاج القرآن ویمن لیگ و منہاج سسٹر لیگ (فرانس) کے زیر اہتمام ماہانہ گیارہویں شریف کا پروگرام

منہاج القرآن ویمن لیگ ومنہاج سسٹر لیگ (فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 14 اکتوبر 2102ء کو منہاج القرآن کے مرکز لاکورونیو پر ماہانہ گیارہویں شریف کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت فرخندہ الطاف (صدر منہاج سسٹر لیگ) نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض سدرہ اعظم نے ادا کئے۔ حمد باری تعالیٰ کی سعادت صدر منہاج ویمن لیگ مسرت جہاں منشاء نے حاصل کی۔ ستارہ مبین ملک (جنرل سیکرٹری)، مسز زاہدہ اظہر، مسز صغری لیاقت،باجی منظور، سسٹر لیگ کی صبا ارشد اور ثمرین اینڈ ساتھی نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعتوں کے گلدستے پیش کئے۔ منہاج سسٹر لیگ کی صدرفرخندہ الطاف نے فرنچ میں قربانی کے موضوع پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو اپنے مقام کے حساب سے قربانی دینا پڑتی ہے، جیسا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے اللہ رب العزت نے ان کے مقام کے حساب سے قربانی مانگی۔اختتام پر مسرت جہاں منشاء اور ستارہ مبین ملک نے تمام بہنوں کے ساتھ مل کر درود وسلام پڑھا۔ پروگرام کی اختتامی دعا کے بعد تمام بہنوں کی گیارہویں شریف کے لنگر سے تواضع کی گئی۔

رپورٹ:عدنان شفقت

تبصرہ